کے سی آر کی سالگرہ چندرا بابو نائیڈو کی مبارکباد

چیف منسٹر تلنگنہ کے چندرشیکھر راو کی آج سالگرہ ہے۔ اس موقع پر ریاست بھر میں تقاریب کا اہتمام کیا گیا اور اسپتالوں میں مریضوں میں پھل تقسیم کئے گئے۔ چیف منسٹر آندھرا پردیش این چندرا بابو نائیڈو اور دیگر معزز شخصیتوں نے کے سی آر کو سالگرہ کی مبارکباد پیش کی۔ اے پی کے ان کے ہم منصب نے کے سی آر کو فون کرکے یوم پیدائیش کی مبارکباد دی ہے۔