چیف منسٹر تلنگانہ نے صحافیوں کی بہبود کے لئے 30 کروڑ دینے کا کیا اعلان

چیف منسٹر چندرشیکھرراو نے اپنی سالگرہ کے موقع پر صحافیوں کے لئے کئی اعلانات کئے، صحافیوں کی بہبود کے لئے ایندہ بجٹ میں 30 کروڑ روپے مختص کرنے کا اعلان کیا، متوفی صحافیوں کے ارکان خاندان میں ایک ایک لاکھ روپے کے چیکس تقسیم کئے، متوفی صحافیوں کے بے گھر خاندان کو ڈبل بیڈ روم کا مکان اور لڑکیوں کی شادی کے لئے 3 لاکھ مالی امداد، ریاست کے 20 ہزار صحافی کو ہاوزنگ پلاٹ دینے کا وعدہ کیا،