اترپردیش میں چوتھے مرحلے کے تحت 23 فروری کو پولنگ

اترپردیش میں چوتھے مرحلے کی انتخابیمہم  منگل کی شام 5بجے ختم ہوگئی۔اس مرحلے میں گاندھی نہرو خاندان کے میدان عمل الہ آباد اور کانگریس نائب صدر سونیا گاندھی کے پارلیمانی حلقہ رائے بریلی کے علاوہ پرتاپ گڑھ، کوشامبی، جالون، جھانسی، للت پور، مہوبہ، باندہ، حمیر پور، چترکوٹ اور فتح پور میں 23 فروری کو ووٹ ڈالے جائیں گے۔چوتھے مرحلے میں ایک کروڑ 84 لاکھ ووٹرس 688 امیدواروں کی قسمت کا فیصلہ کریں گے۔ الہ آباد شمالی سیٹ پر سب سے زیادہ 26 امیدوار میدان میں ہیں، وہیں کھاگا (فتح پور)، منجھن پور (کوشامبی) اور کُنڈا (پرتاپ گڑھ) میں سب سے کم چھ چھ امیدوار اپنی قسمت آزما رہے ہیں۔ 2012 میں ایس پی کو 24 سیٹوں پر کامیابی ملی تھی، جبکہ بی ایس پی نے 15، کانگریس نے چھ، بی جے پی نے پانچ اور پیس پارٹی نے 3 نشستیں جیتی تھی، کانگریس کی طرف سے راہول گاندھی، پرینکا گاندھی، سماج وادی کی جانب سے چیف منسٹر اکھلیش یادو نے طوفانی دورے کئے،