یوگانڈا میں اندھراپردیش کا مسلم نوجوان فائرنگ میں ہلاک

اندھراپردیش سے تعلق رکھنے والے 24 سالہ سید فاروق باشاہ یوگانڈا میں نامعلوم بندوق برادر کی فائرنگ میں ہلاک ہوگئے، تفصیلات کے مطابق اے پی کے ضلع کڑپہ کے میدوکور کے رہنے والے فاروق بورویل میکانک ہیں وہ گزشتہ سال روزگار کے لئے یوگانڈا گئے تھے وہاں ایک کمپنی میں ملازمت کرتے تھے 17 فروری کی رات نامعلوم افراد کی فائرنگ میں فاروق برسرموقعہ ہلاک ہوگئے، ان کی نعش 24 فروری کو اندھراپردیش لائی جا رہی ہے