کڑپہ سے وائی ایس ار کانگریس کے امیدوار کی پرچہ نامزدگی

کڑپہ -اندھراپردیش 23 فروری ( اردو    لیکس) 

کڑپہ مقامی ادارجات زمرہ کی کونسل نشست کے لئے وائی ایس کانگریس کے امیدوار کی حیثیت سے سابق وزیر وائی ایس ویویکانند ریڈی نے اپنا پرچہ نامزدگی داخل کیا، اس موقع پر انھوں نے تلگودیشم حکومت پر ارکان اسمبلی کو خریدنے کا الزام لگایا، ویویکانند ریڈی نے کہا کہ وہ 200 ووٹوں کی اکثریت سے کامیاب ہونگے ان کے ووٹرس کو بھی تلگودیشم خریدنے کی کوشش کررہی ہے انھوں نے کہا کہ یہ انتخابات بدعنوانیوں اور سیاسی اقدار کے درمیان مقابلہ ہے اس موقع پر رکن پارلیمنٹ متھن ریڈی اور دوسرے موجود تھے 17 مارچ کو راے دہی مقرر ہے