اتھیلیٹس مقابلوں میں کریم نگر کے محمد فاروق کو تین گولڈ میڈل

کریم نگر. 23 فروری ( اردو لیکس )انڈین ماسٹر اتھیلیٹس فزیکل چیلینج مقابلوں میں کریم نگر شہر سے تعلق رکھنے والے معذور نوجوان محمد فاروق نے شاندار مظاہرہ کرتے ہوئے تین گولڈ میڈلس حاصل کئے، حیدراباد میں منعقد ہوئے ان مقابلوں میں محمد فاروق نے 50 میٹر، 100 میٹر جاولین تھرو میں شاندار مظاہرہ کیا، اتھیلیٹس مقابلوں میں حصہ لینے کے بعد محمد فاروق اج دوپہر کریم نگر پہنچے، جہاں امانت ویلفیر سوسائٹی کی جانب سے ان کا شاندار استقبال کیا گیا، اور انھیں جلوس کی شکل میں ان کے مکان تک پہنچایا گیا، اس موقع پر نوجوانوں کی کثیر تعداد موجود تھی جن میں ڈاکٹر مظہر حسین، وسیم احمد، حافظ معراج اور دوسرے شامل ہیں