کچھوے کا گوشت کھانے سے ایک کی موت

تانبیل کا گوشت کھانے کے بعد ایک شخص کی موت ہوگئی۔ یہ واقعہ ریاست آندھرا پردیش کے ضلع مغربی گوداوری میں پیش آیا۔ جیلگو ملی منڈل کے موضع انکنا گورم کے ایک قبائلی خاندان نے کچھوے کا گوشت کھایا جس کے بعد ایک کی موت ہوگئی جبکہ دیگر دو کو طبعیت خراب ہونے پر جنگا ریڈی گوڑم کے اسپتال میں بھرتی کروادیا گیا ہے۔