شادی کیلئے دلہے کو دینے ہونگے لاکھوں روپئے

چین میں لڑکیوں کی تعداد مین کمی کی وجہہ سے چین کے کنوارے نوجوانوں شادی کے لئے پریشان ہیں۔ آپ کو یہ جان کر حیرت ہوگی کہ شریک حیات کیلئے نوجوانوں کولاکھوں روپئے کی رقم خرچ کرنے پڑ رہے ہیں۔واضح رہے کہ چین میں کئی برسوں سےایک بچہ کی پالیسی پر عمل کیا جارہا ہے۔ اسی کی وجہہ سے وہاں مردوں کے مقابل خواتین کی تعداد کم ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق اس وقت چین میں 118 مردوں کے مقابلے 100 عورتیں ہیں جبکہ مجموعی طور پر خواتین کے مقابلے مردوں کی تعداد 40 کروڑ زیادہ ہے۔ خواتین کی کم ہوتی آبادی کےباعث چین کے نوجوانوں کےلئے شادی ایک مسئلہ بن چکی ہے۔