تلنگانہ

حیدراباد پولیس کمشنریٹ میں 62 انسپکٹران کے تبادلے

دونوں شہروں حیدرآباد و سکندرآباد میں بڑے پیمانے پر انسپکٹران پولیس کے تبادلے عمل میں اے ۔کمشنر پولیس حیدراباد مہیندر ریڈی نے جملہ 62 انسپکٹران پولیس کے تبادلوں کے احکام جاری کئے ۔ انسپکٹر ساؤتھ زون ٹاسک فورس اے یادگیری کا تبادلہ کرتے ہوئے انہیں اسپیشل برانچ بھیجا گیا ہے جبکہ انسپکٹر نامپلی مدھو موہن کا تبادلہ کرکے انہیں انسپکٹر ساؤتھ زون ٹاسک فورس مقرر کیا گیا ہے ۔ اسی طرح اسپیشل برانچ ( ایس او سی انسپکٹر ایس سرینواس راؤ کا تبادلہ کرتے ہوئے انہیں انسپکٹر سنٹرل زون ٹاسک فورس مقرر کیا گیا ہے ۔ انسپکٹر رین بازار جی رمیش کا تبادلہ کرتے ہوئے انہیں انسپکٹر تکارام گیٹ مقرر کیا گیا ہے جبکہ انسپکٹر لنگر حوض محمد عبدالجاوید کا تبادلہ کرتے ہوئے انہیں انسپکٹر رین بازار مقرر کیا گیا ہے ۔ انسپکٹر کارخانہ وائی ناگیشور راؤ کا تبادلہ کرکے انہیں انسپکٹر بھوانی نگر مقرر کیا گیا ہے ۔ بھوانی نگر کے موجودہ انسپکٹر بی سرینواس راؤ کا تبادلہ کرکے انہیں انسپکٹر بیگم بازار مقرر کیا گیا ہے

متعلقہ خبریں

Back to top button