کریم نگر کے انڈور اسٹیڈیم میں ڈجی میلہ

مظہر حسین کی رپورٹ 

کریم نگر ۔یکم مارچ ۔کریم نگر شہر کے انڈور اسٹیڈیم میں ڈجی میلہ کا اہتمام کیا گیا ۔ضلع کلکٹر سرفراز احمد نے میلہ کا افتتاح کیا ۔اس موقع پر رکن اسمبلی جی کملاکر، میر کریم نگر کارپوریشن سردار رویندر سنگھ اور دوسروں نے شرکت کی ۔میلہ میں مختلف بینکوں کے اسٹالس قائم کئے گئے ۔جس میں عوام کو مفت اکاونٹ کھولے جائیں گے ۔شام میں مرکزی وزیر لیبر بنڈارو دتاتریہ ڈجی میلہ سے خطاب کریں گے ۔ادھار کارڈ اور دیگر شناخت کارڈ ساتھ لاکر اس میلہ میں اکاونٹ کھلواسکتے ہیں