جی ایچ ایم سی کارپوریٹرس کو پرگتی ریساٹس کے سی ایم ڈی کی تربیتی کلاس

پرگتی ریساٹس کے چیرمین و مینجینگ ڈایر کٹر ڈاکٹر جی بی کے راو نے جی ایچ ایم سی کے ٹی آر ایس کارپوریٹرس کو ریساٹس کا تفصیلی مشاہدہ کرواتے ہوے ہربل پودوں کی اہمیت اور افادیت سے واقف کروایا.حکومت کی جانب سے کارپوریٹرس کے تربیتی پروگرام کو منعقد کیا گیاہے 

چیف منسٹر چندراشیکھرراو نے پیر کے روز پرگتی ریساٹس میں اس تربیتی پروگرام کا افتتاح کیا تھا اس موقع پر چیف منسٹر نے ریساٹس کے سی ایم ڈی سے خواہش کی تھی کہ وہ کارپوریٹرس کو ریساٹس کا مشاہدہ کروایں اور انہیں شجرکاری کی اہمیت سے واقف کروایں.

چیف منسٹر کی خواہش پر ریساٹس کے سی ایم ڈی نے منگل کو تربیتی پروگرام کے دوسرے دن صبح میں کارپوریٹرس کو مختلف پودوں کی افادیت سے واقف کروایا.ریساٹس میں کئی اقسام کے ہربل پودے ہیں ان پودوں کی خصوصیات بھی بتائی.ڈاکٹر راو نے شہری علاقوں میں شجری کاری ضرورت اور آلودگی کے تحفظ میں شجرکاری کے رول سے واقف کروایا.

کارپوریٹرس نے مچھروں کی افزایس کو روکنے والے ماسکیٹو ریپلڈ پلانٹ کے بارے میں جاننے میں خصوصی دکھائی.جی ایچ ایم سی کے میئر رام موہن,کمشنر جناردھن ریڈی اور دوسرے موجود تھے