الیر انکائونٹر میں مارے جانے والے مسلم نوجوانوں کے خاندان کو مناسب انصاف دلانے قاید مجلس کا وعدہ

حیدرآباد ۔2 مارچ ( اردو لیکس)  قاید مجلس مقننہ پارٹی جناب اکبر الدین اویسی نے تلنگانہ کے الیر میں پیش اے انکائونٹر میں مارے جانے والے مسلم نوجوانوں کے خاندان کے ساتھ مناسب انصاف دلانے کا وعدہ کیا ہے مجلس کے ہیڈ کواٹر دارالسلام میں پارٹی کی 59 ویں یوم تاسیس تقریب سے خطاب کرتے ہوئے قاید مجلس نے کہا کہ الیر انکائونٹر میں مرنے والے مسلم نوجوانوں کے خاندان کے ساتھ مناسب وقت میں انصاف دلایا جائے گا، مجلس کا یہ پہلے سے ہی یہ موقف رہا کہ کوئی بھی کام مناسب وقت پر کیا جائے، خود سالار ملت بھی مناسب وقت پر مناسب فیصلہ کرنے کی تلقین کرتے تھے جناب اکبر اویسی نے کہا کہ مخالفین اس مسلہ پر ہمیں تنقیدوں کا نشانہ بنا رہے ہیں اس سے پہلے بھی مکہ مسجد بم دھماکہ کے وقت مخالفین نے ہم پر تنقید کی تھی لیکن مجلس نے مناسب وقت پر اس مسلہ کو اٹھایا تھا اور اس وقت کے چیف منسٹر نے مکہ مسجد بم دھماکہ میں مسلم نوجوانوں کی غیر قانونی گرفتاری پر نہ مسلمانوں سے معافی مانگی بلکہ نوجوانوں کو کیریکٹر سرٹیفکیٹ دیا ۔یہ مجلس کا کارنامہ ہے