بیوی پر فائرنگ کرکے سب انسپکٹر نے خود کو بھی مارلی گولی

حیدرآباد۔3 مارچ ( اردو لیکس ) سدی پیٹ ضلع کے دوباک پولیس کواٹرس میں سب انسپکٹر نے بیوی کو گولی مارکرخوکشی کی کوشش کی۔ زرائع کے مطابق دوباک سب انسپکٹر چٹی بابو نے آج سرویس ریوالور سے اپنی بیوی کو گولی ماردی جس کے نتیجہ میں ہلاک ہوگئی جس کے بعد چٹی بابو نے اسی ریوالور سے خودکو گولی مارلی۔ چٹی بابو کو تشویشناک حالت میں علاج کے لئے حیدرآباد کے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ چٹی بابو کو کل معطل کردیا گیا تھا جس کے بعد وہ تناومیں تھا۔