سنجے دت کے گارڈس کا میڈیا پرحملہ ، اداکار نے مانگی معافی

حیدرآباد۔3 مارچ ( اردو لیکس ) بالی ووڈ اداکار سنجے دت کے گارڈس نے میڈیا کے نمائیندے پر ہاتھ اٹھایا بعد ازاں اداکار نے میڈیا سے معافی مانگی۔ تفصیلات کے مطابق تاریخی تاج محل کے پاس سنجے دت کی فلم ‘بھومی’ کی شوٹنگ جاری ہے۔ انھیں دیکھنے کے لئے کافی مداح جمع ہوگئے۔ میڈیا کے نمائیندے بھی وہاں پہنچے اور سنجے دت کی قریب سے تصاویر لینے کی کوشش کی، تاہم اداکار کی حفاظت پر مامور گارڈز نے ان پر تشدد شروع کردیا، جس کے نتیجے میں کچھ افراد زخمی بھی ہوئے۔ اس واقعے کے بعد اجے کمار نامی ایک صحافی نے سنجے دت کے خلاف آگرہ کے پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کروائی۔ بعد ازاں سنجے دت نے متاثرہ صحافیوں سے معافی مانگ لی اس ویڈیو کو فیس بک پر شیئرکیا گیا ہے۔