اداکارہ سونووالیہ فحش ویڈیوز اور پیغامات سے پریشان

بالی ووڈ کی 80 اور 90 کی دہائی کی مشہوراداکارہ سونو والیہ ان دنوں فحش ویڈیوز اور کالس سے پریشان ہیں۔ اس سلسلے میں اداکارہ نے ممبئی پولیس میں اس بات کی شکایت درج کرائی ہے۔ ادکارہ نے پولیس کو بتایا کہ گزشتہ ایک ہفتے سے انہیں فون پر فحش ویڈیو بھیجے جا رہے ہیں اور فون پرفحش باتیں کی جا رہی ہیں۔ 53 سال کی سونو والیہ نے بتایا کہ ایک ہفتے پہلے یہ سلسلہ شروع ہوا تو انہیں لگا کہ شاید کسی نے غلطی سے اس طرح کی ویڈیو بھیج دیا ہوگا لیکن یہ سلسلہ مسلسل چلتا رہا تو انہوں نے نمبر کو بلاک کر دیا۔ والیہ نے بتایا کہ مختلف نمبروں سے یہ کال اور ویڈیوز آتے رہے تو انہوں نے پولیس سےشکایت کی۔ واضح رہے کہ گزشتہ چند سال سے سونو والیہ فلموں سے دور ہیں.