فاروق حسین کے ساتھ ٹی ار ایس نے کونسل کے 5 امیدواروں کے نام کا کیا اعلان

حیدرآباد ۔5 مارچ ( اردو لیکس)  ٹی ار ایس پارٹی نے قانون ساز کونسل کے لئے 5 امیدواروں کے نام کا اعلان کیا ہے جن میں موجودہ رکن کونسل فاروق حسین کو گورنر کوٹہ کے تحت امیدوار بنایا گیا ہے گورنر کوٹہ کے دوسرے امیدوار ڈی راجیشور راو ہیں ۔اسمبلی زمرہ کے تین امیدواروں میں گریٹر حیدرآباد ٹی ار ایس صدر ایم ہنمنت راو، کرشنا ریڈی ،مادھوا ریڈی شامل ہیں