اڈوانی کے خلاف بابری مسجد شہادت کی سازش کا دوبارہ شروع ہوسکتا ہے مقدمہ

دہلی ۔6 مارچ ( ایجنسیز)  بابری مسجد کی شہادت کی سازش کا مقدمہ بی جے پی لیڈر ایل کے اڈوانی اور دوسروں کے خلاف دوبارہ شروع ہوسکتا ہے اس سلسلہ میں سپریم کورٹ 22 مارچ کو ایک اہم فیصلہ سنانے والی ہے ٹرائیل کورٹ نے مسجد کی شہادت سے متعلق سازش رچانے کے مقدمہ میں اڈوانی سمیت دوسرے ملزمین کو کلین چٹ دی تھی تاہم سی بی ائی اس معاملہ پر سپریم کورٹ سے رجوع ہوتے ہوئے سازش کا مقدمہ دوبارہ چلانے کی درخواست کی تھی