المیزان ٹورس اینڈ ٹراویلس عمرہ گروپ کی واپسی اگلا قافلہ 20 مارچ کو روانہ

حیدرآباد ۔6 مارچ ( اردو لیکس)المیزان ٹورس اینڈ ٹراویلس حج و عمرہ گروپ مانصاب ٹینک حیدرآباد کے 85 رکنی قافلہ کی الحاج حافظ محمد فیاض علی مینیجنگ ڈائریکٹرکی نگرانی میں آج واپسی ہوئی۔ یہ قافلہ سعودی ایرلائنس کے ذریعہ شمس آباد انٹرنیشنل ایر پورٹ پہنچا۔ اس موقع پرالحاج حافظ محمد فیاض علی نے بتایا کہ گزشتہ 20 سال سے خدمات انجام دی جارہی ہیں سعودی حکومت کی جانب سے بہترین خدمات پر انھیں ایوارڈز سے بھی نوازا گیا ہے۔ اس گروپ کی خاص بات یہ ہے کہ عمرہ و مقدس مقامات کی زیارت راست الحاج حافظ محمد فیاض علی کی نگرانی میں کروائی جاتی ہے۔ اس کے علاوہ   عمرہ گروپ میں شامل حضرات کومیوزیم کا دورہ کروایا گیا ہے جہاں حضرت عثمان غنی رضی اللہ تعالی کی ہاتھ سے لکھی ہوئی قرآن مجید موجود ہے کسوئ کعبہ کی زیارت کروائی گئی۔ وادی جن بدرمسجدعارش جبل ملائکا بیرروحہ بیر شفاء و دیگر مقدس مقامات کی زیارت بھی کروائی گئی ہے بیر شفاء اور بیر روحہ کے پانی کے مسلسل استعمال سے  بلڈ کینسر سے ایک شخص مکمل صحت یاب ہو چکے ہیں ۔ مینجنگ ڈائرکٹر نے بتایا کہ رباب میں حاجیوں کے قیام سے کافی سہولت ہوگئی ہے جسکے لئے انھوں نے ڈپٹی چیف منسٹر جناب محمد محمود علی سے اظہار تشکر کیا۔ یہاں یہ زکر بے جانہ ہوگا کہ المیزان ٹورس اینڈ ٹراویلس حج و عمرہ گروپ مانصاب ٹینک حیدرآباد کااگلا قافلہ 20 مارچ2017  کو شمس آباد ایرپورٹ سے روانہ ہونے والا ہے۔