تلنگانہ میں اچانک بارش، بجلی مارنے سے ایک کی موت

حیدرآباد ۔7 مارچ ( اردو لیکس)  تلنگانہ کے کئی مقامات پر منگل کی دوپہر غیر موسمی بارش ہوئی ۔نلگنڈہ کے بی بی نگر میں برفباری بھی ہوئی ۔جگتیال ضلع میں تیز ہواوں کے ساتھ بارش کی اطلاعات ہیں بجلی مارنے سے ضلع کے ملیال منڈل کے لماڈی پلی میں 60 سالہ کسان کی موت ہوئی ۔نظام اباد، عادل آباد اور حیدرآباد کے مضافاتی علاقوں میں تیز ہوا کے ساتھ بارش ہوئی ۔