جی پی ایف کی رقم نکالنے کے شرائط میں نرمی

دہلی ۔مارچ ( اردو لیکس)  مرکزی حکومت نے سرکاری ملازمین کو جی پی ایف میں جمع رقم کو نکالنے کے عمل میں اسانی لانے کا فیصلہ کیا ہے جس کے تحت  ملازم کو درخواست داخل کرنے کے 15 دن کے اندر جی پی ایف کی رقم ادا کی جاے گی ۔مرکز نے جی پی ایف رقم نکالنے کی شرائط میں بھی کئی نرمی لائی ہے جس کے تحت 10 سال سرویس مکمل کرنے والے ملازم کو رقم نکالنے کی سہولت فراہم کی گئی ۔سابق میں 15 سال بعد ہی رقم نکالنے کی اجازت تھی لڑکیوں کی شادی، رسم، علاج، بچوں کی تعلیم پر بھی رقم نکالی جاسکتی ہے