پانی کے مسلہ پر تلگودیشم کا حیدرآباد میں دھرنا

تلگودیشم کی جانب سے پینے کے پانی کے قلت کو دور کرنے کا مطالبہ کرتے ہوے حیدرآباد میں واٹر ورکس کے دفتر پر احتجاجی دھرنا منظم کیا گیا.

اس موقع پر پولیس نے تلگودیشم لیڈرس ایل رمنا,ایم نرسمھلو,ملاریڈی ایم پی,اور دوسروں کو گرفتار کرتے ہوے گاندھی نگر پولیس اسٹیشن منتقل کردیا.بعد ازاں شخصی ضمانت پر انہیں رہا کردیا گیا.

دھرنے سے خطاب کرتے ہوے ایل رمنا نے کہا کہ چندراشیکھرراو حکومت شراب کو عام کردی ہے لیکن عوام کو پینے کا پانی نہیں مل رہا ہے حیدرآباد کے علاوہ اضلاع میں بھی پانی کی شدید قلت ہے پانی کے مسلہ کو فوری حل کرنے کا مطالبہ کیا.