بیوی نے کاٹ دیا شوہر کا نازک عضو

کافی عرصہ سے جنسی تعلقات نہ رکھنے پر برہم بیوی نے اپنے شوہر کا نازک عضو کاٹ دیا۔ یہ واقعہ ریاست  اتر پردیش کے غازی آباد میں پیش آیا۔ (30) سالہ شام بہاری کی شادی دس سال پہلے سنتوشی دیوی سے ہوئی اور وہ ابھی تک لاولد ہے۔ کل ان دونوں میں زبردست جھگڑا ہوا جس کے بعد برہم بیوی نے تیز دھار شئے سے شوہر کے پرائویٹ پارٹ کو کاٹ دیا۔ شوہر کی چیخ و پکار پر مدد کے لئے پہنچے لوگوں نے اسے خانگی اسپتال میں شریک کروایا۔  پولیس کے اعلی افسر کے مطابق بیوی کا الزام ہے کہ اس کا شوہر اسےٹائم نہیں دیتا تھا. وہ کئی بار شوہر سےشکایت کر چکی تھی لیکن اس نے توجہ نہیں دی. پولیس کے مطابق بیوی کا الزام ہے کہ اس کا شوہر اس کے ساتھ مارپیٹ بھی کرتا تھا. پولیس نے یہ بھی بتایا کہ شادی کے بعد سے ہی دونوں کے درمیان تعلقات نہیں بن پاتے تھے. اس لئے ان کے یہاں کوئی بچہ بھی نہیں تھا۔ خاتون شوہر کے وقت نہ دینے اور جنسی تعلقات نہ رکھنے پر کافی برہم تھی اسے اپنی اس حرکت پر کوئی افسوس نہیں ہے.اس غیر انسانی حرکت کے بعد بیوی نے اپنے آپ کو پولیس کے حوالے کردیا۔