تلنگانہ حکومت نے اقلیتوں کیلئے 1249 کروڑ روپے کا بجٹ کیا مختص

حیدرآباد ۔13 مارچ ( اردو لیکس)  تلنگانہ حکومت نے مالی سال 2017-18 کے بجٹ میں اقلیتوں کے لئے 1249.66 کروڑ روپے مختص کئے ہیں ۔وزیر فینانس راجند نے اسمبلی میں 1.49 لاکھ کروڑ روپے کا سالانہ بجٹ پیش کیا ۔راجندر نے کہا کہ اقلیتوں کی ترقی وبہبود کے معاملے میں حکومت پابند عہد ہے نئے مالی سال میں اقلیتوں کے لئے ٹی ایس ۔پرایم اسکیم شروع کی جائے گی ۔جس کے تحت مسلم صنعتکار وں کی حوصلہ افزائی کی جائے گی ۔