سعودی عرب میں غیر قانونی قیام پر عائد ہونگے بھاری جرمانے

حیدرآباد ۔13 مارچ ( ایجنسیز) سعودی عرب کی حکومت نے ویزا کی مدت ختم ہونے کے بعد بھی ملک میں غیر قانونی قیام کی کوشش کرنے والوں کے خلاف بھاری جرمانے عائد کرنے کا اعلان کیا ہے۔سعودی وزارت داخلہ کے اعلامیہ میں بتایاگیاکہ عمرہ  ، حج اور وزیٹ ویزا پر سعودی عرب آنیوالے افراد کو مقررہ مدت کے اندرواپس جاناہوگا ، تاخیر کی صورت میں بھاری جرمانے اور قید کی سزائیں ہونگی،خلا ف ورزی کرنیوالے عمرہ زائرین کو پہلی بار 25ہزار ریال ، دوسری بار 50ہزار اور تیسری بار ایک لاکھ ریال جرمانہ دینا ہو گا ۔