جادوٹونے کے زور پرنابالغ لڑکی سے شادی معمرعامل گرفتار

حیدرآباد۔14مارچ ( اردولیکس)کم عمر لڑکی کو جادوٹونے کے زورنفسیاتی طور پراپنی طرف راغب کرکے شادی کرلینے والے خودساختہ بابا کو گرفتارکرلیا۔ ڈی سی پی ساوتھ زون ستیہ نارائنا نے بتایا کہ معمرحکیم عباس پیر نے تھائیراڈ کے علاج کے لئے اس سے رجوع ہونے والی کم عمر لڑکی کو اپنے جھانسہ میں لے کر اس سے شادی کرلی۔ پولیس نے ملزم کے خلاف کالا جادو اور دیگر مقدمات کے تحت مقدمہ درج کرکے اسے گرفتار کرلیا۔ انھوں نے کہا کہ نقلی بابا علاج کے نام پر لڑکیوں کو چھیڑ رہے ہیں اس طرح کا ایک مہینہ میں یہ چوتھا واقعہ ہے۔ اس بابا کے خلاف چندرائن گٹہ پولیس نے مقدمہ درج کیا تھا۔ لڑکی کا طبی معائنہ کروایا جائے گا۔