جیہ سدھا کے شوہر نتن کپور نے خودکشی کرلی

 

حیدرآباد ۔14 مارچ ( اردو لیکس)  تلگو فلموں کی مشہور ہیروین جیہ سدھا کے شوہر نتن کپور نے خودکشی کرلی ۔ممبئی میں وہ اپنے دفتر کی چھٹویں عمارت سے کود کر خودکشی کرلی۔خودکشی کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی ۔ارکان خاندان کو نتن کپور کی موت اطلاع دی گئی ۔نتن کپور کی عمر 58 سال تھی اور وہ ہندی فلم کے مشہور ہیرو جیتندر کے سگے بھائی ہوتے تھے ۔انھوں نے کئی فلموں کی ڈایرکشن بھی کی ۔جیہ سدھا سے ان کی شادی 1985 میں ہوئی تھی ۔ان کے دو بیٹے شرین اور نیہار ہیں شرین کو حالیہ دنوں تلگو فلم بستی میں متعارف کیا گیا ۔