ہندوستان میں 6.25 کروڑ افراد شراب کے عادی

 

نئی دہلی 14 مارچ ( اسپیشل اسٹوری) ملک میں شراب نوشی کرنے والوں کی تعداد 6.25 کروڑ ہے مرکزی حکومت نے اج پارلیمنٹ میں بیان دیتے ہوئے کہا کہ شراب اور ڈرگس کی لعنت سے چھٹکارا دلوانے کے لئے حکومت اقدامات کررہی ہے ۔سماجی انصاف  اور  تفویض اختیارات  کے  وزیر مملکت  وجے سانپلا  نے آج  لوک سبھا   کو  ایک تحریریی جواب میں بتایا کہ    سماجی انصاف  و تفویض اختیارات   کی وزارت شراب اور  منشیات  کی لت چھڑانے میں  مدد کرنے والی   ایک مرکزی  اسکیم    چلاتی ہے جس کے تحت  غیر سرکاری  تنظیموں (این جی او،  پنچایتی راج اداروں  (پی آر آئی) ، شہری بلدیاتی اداروں  (یو ایل بی) وغیر ہ کو نشے کی  لت کے شکار کے افراد کے لئے مربوط باز آبادکاری مراکز  (آئی آر سی اے) چلانے اور ان کا رکھ رکھاؤ کرنے کے لئے مالی امداد دی جاتی ہے۔  کسی  آئی آرسی اے  مرکز میں عام طور پر  15 بستر دستیاب ہوتے ہیں۔    ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں   کی  سفارشات پر  خصوصی حالات میں 30 اور  50 بستروں والے  مراکز کے قیام کو بھی   منظوری دی جاتی ہے۔   اس کی بنیاد  متعلقہ  این جی او   کا اعتبار اور اس کے ذریعہ   گزشتہ تین برسوں میں   پیش   کی گئی کارکردگی    ہوتی ہے۔   فی الحال  اس وزار ت کے ذریعہ  428  آئی آر سی اے   امداد یافتہ ہیں۔  اس وزار ت سے امداد یافتہ  کسی بھی   نشہ کی لت چھڑانے والے مرکز میں ہراسانی سے  متعلق کوئی رپورٹ اب تک  موصول نہیں ہوئی ہے۔