مندروں میں سونا چڑھانے کے معاملہ پر ہائی کورٹ کی چندرشیکھرراو حکومت کو نوٹس

حیدرآباد ۔14 مارچ ( اردو لیکس)  حیدرآباد ہائی کورٹ نے چیف منسٹر تلنگانہ چندرشیکھرراو کی جانب سے مختلف مندروں میں سونے کے زیوارات کی بھینٹ چڑھانے کے عمل پر حکومت کو نوٹس جاری کرتے ہوئے وضاحت طلب کی ہے سماجی کارکن کانچہ ایلیا کی جانب سے داخل کردہ مفاد عامہ کی درخواست پر ہائی کورٹ کے کارگزار چیف جسٹس رمیش رنگاناتھن اور جسٹس شمیم اختر کی بنچ نے سماعت کی اور حکومت کے چیف سیکرٹری، پرنسپال سیکرٹری انڈومنٹ، کمشنر انڈومنٹ کو نوٹس جاری کی ۔درخواست گزار نے کہا کہ حکومت کے کامن گڈ فنڈ سے مندروں کو سونے کی چیریں بھینٹ چڑھانا غیر قانونی اور غیر دستوری ہے