تلنگانہ اور اے پی میں مقابلہ کرنے پون کلیان کا اعلان

حیدرآباد ۔14 مارچ ( اردو لیکس)  جناسینا پارٹی کے صدر و مشہور فلم اسٹار پون کلیان نے 2019 کے انتخابات میں تلنگانہ اور اندھراپردیش کے تمام حلقوں سے مقابلہ کرنے کا اعلان کیا ہے پارٹی کے پورٹل کا افتتاح کرنے کے بعد پون کلیان نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایندہ سال مارچ تک پارٹی کو مکمل طور پر سیاسی پارٹی میں تبدیل کیا جائے گا ۔انھوں نے کہا کہ وہ اننت پور سے مقابلہ کریں گے ۔