ریڈ می نوٹ 4 فون 45 دن میں 10 لاکھ فون فروخت

حیدرآباد ۔15 مارچ ( اردو لیکس)  موبائل فون تیار کرنے والی چین کی مشہور کمپنی شیومی نے ہندوستان میں فون فروخت کرتے ہوئے سونامی برپا کیا ہے  کمپنی نے 45 دن میں 10 لاکھ  ریڈ می نوٹ 4 فون فروخت کرتے ہوئے ایک ریکارڈ بنایا ہے کمپنی کا دعویٰ ہے کہ اس نے ہر 4 سکنڈ میں ایک فون فروخت کیا ۔23 جنوری سے فلیپ کارڈ پر اس فون کو فروخت کیا جارہا ہے پہلے 10 منٹ کے اندر 2.5 لاکھ فون فروخت ہوئے ۔