تلنگانہ

جگتیال مینگو مارکیٹ میں انتظامات کا مارکیٹ کمیٹی نے لیا جائزہ

 

جگتیال ۔18 مارچ ( پریس نوٹ)  جگتیال اگریکلچر مارکیٹ کمیٹی کے عہدیداروں نے سب کلکٹر مشرف علی اور دوسروں کے ساتھ چلگل میں واقع مینگو مارکیٹ کا دورہ کرتے ہوئے جاریہ سیزن کے انتظامات کا جائزہ لیا ۔اس موقع پر سب کلکٹر نے مارکیٹنگ ڈپارٹمنٹ کے عہدیداروں کو ہدایت دی کہ وہ آم کو فروخت کرنے کے لئے مارکیٹ آنے والے کسانوں کو بنیادی سہولتیں فراہم کریں ۔اس موقع پر آر ڈی او، تحصیلدار، مارکیٹ سیکرٹری، چیرمین ،وائیس چیرمین مارکیٹ کمیٹی خواجہ لیاقت علی محسن اور دوسرے موجود تھے 

متعلقہ خبریں

Back to top button