یوگی آدتیہ ناتھ کی تائید میں مسلمانوں نے نکالی ریالی، کہا نئے چیف منسٹر مخالف مسلم نہیں

دہلی ۔19 مارچ ( ایجنسیز)  اترپردیش کے گورکھپور میں چند مسلمانوں نے نئے چیف منسٹر یوگی آدتیہ ناتھ کی تائید میں ریالی نکالی ۔ریالی میں شامل مسلم نوجوانوں نے یوگی کو مسلم دوست لیڈر قرار دیا ۔انھوں نے کہا کہ بعض سیاسی لیڈرس یوگی آدتیہ کے خلاف غیر ضروری الزامات عائد کررہے ہیں جس میں کوئی سچائی نہیں ہے گورکھپور کے مسلمانوں نے کہا کہ یوگی جس طرح ہندو سماج کا احترام کرتے ہیں اسی طرح مسلم سماج کا بھی احترام کرتے ہیں وہ یوگی کو 14 سال سے دیکھتے آرہے ہیں ریالی میں شامل مسلمانوں نے یوگی آدتیہ کی فوٹوز اپنے ہاتھوں میں تھامے ہوئے تھے اس موقع پر یوگی کی تائید میں نعرے بھی لگاے ۔عرفان نامی نوجوان نے کہا کہ یوگی کو مسلم مخالف قرار دیتے ہوئے ان پر فرقہ پرستی کا مہر لگایا جارہا ہے چیف منسٹر بننے کے بعد بھی وہ مسلمانوں کا احترام کریں گے ۔