تلنگانہ میں گرامینا ڈاک سیوک کی 645 جائیدادوں کے لئے اعلامیہ جاری

 

حیدرآباد ۔20 مارچ ( اردو لیکس)  تلنگانہ پوسٹل ڈپارٹمنٹ کی جانب سے 645 گرامینا ڈاک سیوک کی جائیدادوں پر تقررات کے لئے اعلامیہ جاری ہوا ہے اوپن زمرہ کے تحت 356، او بی سی کے تحت 151، ایس سی 86، ایس ٹی 52 جائیدادیں شامل ہیں 18 سال سے 40 سال عمر کے افراد جو دسویں جماعت کامیاب ہیں آن لائن درخواست 19 اپریل تک داخل کریں ۔جس کا ویب سائٹ یہ ہے 
 https://indiapost.gov.in or https://appost.in/gdsonline  .