مسلم تحفظات کے خلاف جگتیال کلکٹریٹ پر بی جے پی کا دھرنا،

مرزا فضل بیگ کی رپورٹ 

جگتیال ۔21 مارچ ۔بی جے پی کی نوجوان تنظیم بی جے وائی ایم کے سینکڑوں کارکنوں نے 12 فیصد مسلم تحفظات کے خلاف ضلع کلکٹریٹ جگتیال پر دھرنا منظم کرتے ہوئے مذہب کی بنیاد پر مسلمانوں کو تحفظات فراہم نہ کرنے کا حکومت سے مطالبہ کیا ہے ضلع صدر بی جے وائی ایم مدھوکر یادو کی قیادت میں یہ دھرنا منظم کیا گیا تھا ۔اس موقع پر کلکٹر کو ایک یادداشت پیش کی گئی ۔جس میں ان لیڈرس نے مسلم تحفظات کو غیر قانونی اور غیر دستوری قرار دیا ۔چیف منسٹر چندرشیکھرراو ووٹ بینک کے لئے مذہب کی بنیاد پر مسلمانوں کو تحفظات فراہم کرنے کی کوشش کررہے ہیں جس سے بی سی طبقہ کو تعلیم اور ملازمتوں میں کافی نقصان ہوگا، انھوں نے کہا کہ پیشرو کانگریس حکومت نے 4 فیصد مسلم تحفظات فراہم کرتے ہوئے بی سی کے ساتھ نا انصافی کی تھی یہ مسئلہ سپریم کورٹ میں زیر دوراں ہے