المیزان ٹورس اینڈ ٹراویلس کے قافلہ کی عمرہ کو روانگی

حیدرآباد۔21 مارچ (اردولیکس) المیزان ٹورس اینڈ ٹراویلس حج وعمرہ گروپ مانصاحب ٹینک حیدرآباد کے 81 رکنی قافلہ کی الحاج حافظ محمد فیاض علی مینجنگ ڈائیرکٹرکی نگرانی میں عمرہ کے لئے روانگی عمل میں آئی۔ یہ قافلہ شمس آباد انٹرنیشنل ایر پورٹ سے سعودی ایرالائینز کے زریعہ عمرہ کے لئے روانہ ہوا۔ قافلہ کی واپسی بعد ادائیگی عمرہ 15 اپریل کوعمل میں آئے گی۔