نیشنل

تیل کی قیمت میں کمی کا امکان

نئی دہلی: مرکزی حکومت نے آج تیل بنانے والی بڑی کمپنیوں کی ایسوسی ایشن کی دوسری میٹنگ طلب کی جس میں عالمی سطح پر قیمت میں آئی کمی کے دوران کھانے کے تیل کی قیمت میں مزید کمی کرنے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔امکان ہے کہ تیل کی قیمتوں میں 8 تا 12 روپے کی کمی ہوسکتی ہے۔

 

غذا اور عوامی نظام تقسیم کے محکمے کے سکریٹری سنجیو چوپڑا نے نئی دلّی میں اس سلسلے میں اجلاس طلب کیا جس میں قیمتوں پر جائزہ لیا گیا۔ میٹنگ کے دوران صنعتوں نے اطلاع دی کہ کھانے کے مختلف تیلوں کی عالمگیر قیمتوں میں پچھلے دو ماہ میں 150 سے 200 ڈالر فی ٹن تک کی کمی آئی ہے۔ صنعتوں نے اطلاع دی کہ انھوں نے زیادہ سے زیادہ خردہ قیمت میں کمی کی ہے اور جلد ہی وہ مزید کمی کریں گے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button