تارک راما راو سے سابق کرکٹر وی وی ایس لکشمن کی ملاقات

حیدرآباد ۔21 مارچ ( اردو لیکس)  وزیر بلدی نظم و نسق تارک راما راو سے ہندوستان کے سابق کرکٹ کھلاڑی وی وی ایس لکشمن نے اسمبلی میں واقع تارک راما راو کے چیمبر میں ملاقات کی ۔لکشمن نے حیدرآباد میں اسپورٹس کے فروغ کے لئے اقدمات کرنے کا مشورہ دیا ۔انھوں نے کہا کہ عنقریب ان کی طرف سے اسپورٹس اکیڈمی قایم کی جارہی ہے اس کے لئے حکومت کے تعاون کی درخواست کی ۔