کونسل انتخاب میں ٹی آر ایس کے تائیدی امیدوار کامیاب

حیدرآباد ۔23 مارچ ( اردو لیکس)  تلنگانہ قانون ساز کونسل کی ایک نشست پر ہوے انتخاب میں ٹی آر ایس کے تائیدی امیدوار کے جناردھن ریڈی کامیاب ہوگئے ۔چہارشنبہ کی رات دیر گئے تک ووٹوں کی گنتی کا عمل جاری رہا ۔پہلے ترجیحی ووٹ کوحاصل کرنے میں جناردھن ریڈی ناکام رہے ۔دوسرے ترجیحی ووٹ کے بنیاد پر رات 12 کے بعد انھیں کامیاب قرار دیا گیا ۔ان کے مخالف امیدواروں نے بھی کافی ووٹ حاصل کئے ۔ہر راونڈ میں کافی تجسس دیکھا گیا ۔جمعرات کے دن جناردھن ریڈی کو کامیابی کا سنددیا جائے گا ۔پی آر ٹی یو ایس کی جانب سے جناردھن ریڈی ٹیچر زمرہ سے مقابلہ کئے تھے آج ان کی کامیابی کا جشن سدی پیٹ میں منایاجاے گا