مسلم تحفظات کے خلاف احتجاج کرنے پر اسمبلی سے بی جے پی ارکان معطل

حیدرآباد ۔24 مارچ ( اردو لیکس ) مسلمانوں کو 12 فیصد تحفظات فراہم کرنے کے فیصلے کے خلاف احتجاج کرنے والے بی جے پی کے 5 ارکان اسمبلی کو اسمبلی سے دو دن کے لئے معطل کردیا گیا ۔آج اسمبلی میں بی جے پی کے ارکان اسمبلی کشن ریڈی، لکشمن، رامچندرریڈی، راجا سنگھ اور این وی ایس پربھاکر کالے رومال کے ساتھ ایوان میں مسلم تحفظات کے خلاف احتجاج کیا ۔ایوان کے وسط تک پہنچ کر بی جے پی ارکان نے وقفہ سوالات کی کاروائی میں مداخلت کی ۔جس پر اسپیکر مدھوسدھن چاری نے احتجاجی ارکان کو دو دن کے لئے معطل کرنے کا اعلان کیا ۔معطلی کے اسمبلی میڈیا پواینٹ پر بات کرتے ہوئے بی جے پی ارکان نے کہا کہ ووٹ بینک کے لئے کے سی آر حکومت مسلمانوں کو تحفظات فراہم کررہی ہے جو غیر دستوری ہے