گاوکشی پرسزائے موت بل راجیہ سبھا میں پیش

نئی دہلی۔24 مارچ ( اردولیکس)راجیہ سبھا میں آج گاوکشی پر موت کی سزا کا قانون ‘گاو تحفظ بل 2017’ بل پیش کیا گیا۔ بھارتیہ جنتا پارٹی کے سبرامنیم سوامی نے ایوان میں گئو تحفظ خانگی بل 2017 پیش کیا۔ اس بل میں گائے کی نسل کو مستحکم کرنے، گاوکشی پر پابندی لگانے کے لئے آئین کے آرٹیکل 37 اور 48 پر عمل کرنے کے لئے ایک اتھارٹی کے قیام اور گاو کشی پرموت کی سزا کا انتظام کیا گیا ہے۔