ای وی ایم سے چھیڑ چھاڑ الکشن کمیشن کو سپریم کورٹ کی نوٹس

نئی دہلی۔24 مارچ ( اردولیکس)سپریم کورٹ نے پانچ ریاستوں میں اسمبلی انتخابات کے دوران الکٹرانک ووٹنگ مشین سے چھیڑ چھاڑ کے الزامات کے پیش نظر الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کرتے ہوئے اس معاملہ میں جواب طلب کیا ہے۔ چیف جسٹس جگدیش سنگھ کیہر، جسٹس سنجے کشن اور جسٹس ڈی وائی چندرچوڑ کی بنچ نے آج یہ نوٹس ایڈوکیٹ منوہر لال شرما کی درخواست پر جاری کیا ہے۔ درخواست میں دعوی کیا ہے کہ حال ہی میں ہوئےپانچ ریاستوں کے اسمبلی کے انتخابات کے دوران ای وی ایم میں چھیڑ چھاڑ کی گئی اور ان مشینوں کی وسیع تحقیقات ہونی چاہیے۔ واضح رہے کہ انتخابی نتائج کی اجرائی کے بعد مختلف گوشوں سے ای وی ایم میں چھیڑ چھاڑ کے شبہات ظاہر کئے جارہے تھے۔