شیوسینا رکن پارلیمنٹ پر ہوائی سفر پر پابندی

نئی دہلی۔24 مارچ ( اردولیکس) شیو سینا کے رکن پارلیمنٹ رویندرگائکواڑ پرہوائی کمپنیوں نے ہوائی سفر پر پابندی لگادی ہے۔ واضح رہے کہ رکن پارلیمنٹ نےایئر انڈیا کے ایک ملازم کو چپل سے پیٹا تھا۔ پرواز کی خدمات فراہم کرنے والی کمپنیوں نے انھیں ہوائی سفر سے روک دیا ہے اور ائر انڈیا نے فوری طور پراس پابندی پر کارروائی کرتے ہوئے ان کا آج کا پنے واپس جانے کا ٹکٹ منسوخ کر دیا ہے۔