کمپنیوں کو دی گئی وقف لینڈ کے بدلے دوسری زمین دینے چیف منسٹر کا اعلان

حیدرآباد ۔24 مارچ ( اردو لیکس)  چیف منسٹر چندرشیکھرراو نے مختلف کمپنیوں کو دی گئی وقف لینڈ واپس وقف بورڈ کی تحویل میں لینے کا اعلان کیا ۔اسمبلی میں مجلس کے فلور لیڈر اکبر الدین اویسی کے مطالبہ کا جواب دیتے ہوئے چیف منسٹر نے کہا کہ گزشتہ حکومت نے وقف لینڈ کو کمپنیوں کو الاٹ کردیا تھا اس لینڈ کو حاصل نہیں کیا جا سکتا البتہ اس کے بدلے میں دوسری زمین وقف بورڈ کو دی جائے گی ۔اردو کو 31 اضلاع میں دوسری سرکاری زبان کا موقف دیا گیا ۔اجمیر شریف میں تلنگانہ حکومت کی طرف سے گیسٹ ھاوز قایم کرنے کا وعدہ کیا ۔