وزیراعظم مودی نے خواجہ معین الدین چشتی درگاہ کیلئے چادر روآنہ کی

نئی دہلی، 24 مارچ ( پی آئی بی) وزیر اعظم  نریندر مودی نے خواجہ معین الدین چشتی کی درگاہ، اجمیر شریف کے لیے چادر روانہ کی۔ انھوں نے یہ چادر نئی دلی میں، اقلیتی امور اور پارلیمانی امور کے وزیرمملکت مختار عباس نقوی اور وزیر اعظم کے دفتر میں وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ کو سونپی۔وزیر اعظم نے سالانہ عرس کے موقع پر دنیا بھر میں خواجہ معین الدین چشتی کے مریدوں کو مبارک باد اور نیک خواہشات بھی پیش کیں۔ایک پیغام میں وزیر اعظم نے کہا کہ خواجہ معین الدین چشتی، بھارت کی عظیم روحانی روایات کی ایک علامت ہیں۔ انھوں نے کہا کہ غریب نواز کی خدمت خلق، آنے والی نسلوں کے لیے ایک مشعل راہ ہے۔ انھوں نے اس عرس کی کامیابی کے ساتھ انعقاد کے لیے نیک خواہشات پیش کیں۔