تلنگانہ کی خاتون آئی اے ایس چندراکلا سواچھ بھارت مشن ڈایرکٹر مقرر

نئی دہلی ۔25 مارچ ( اردو لیکس ) تلنگانہ سے تعلق رکھنے والی خاتون آئی اے ایس بی چندراکلا جو اترپردیش کے میرٹ کی ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ ہے کو وزیراعظم نریندر مودی نے سواچھ بھارت مشن کا ڈایرکٹر مقرر کیا ہے 2008 یو پی کیڈر سے تعلق رکھنے والی چندراکلا اترپردیش کے کئی مقامات پر خدمات انجام دیتے ہوئے ایک سنجیدہ عہدیدار کے طور پر کافی شہرت حاصل کی ۔