پداپلی ۔نظام آباد ٹرین سرویس کا افتتاح

حیدرآباد ۔25 مارچ ( اردو لیکس)  پداپلی ۔نظام آباد ریلوے لائن کا آج باقاعدہ آغاز ہوگیا ۔وزیر ریلوے سریش پربھو نے حیدرآباد کے ہائی ٹیک سٹی ریلوے اسٹیشن سے ریموٹ کے ذریعہ پداپلی ۔نظام آباد ریلوے لائن کا افتتاح کیا ۔ریاستی وزیر پی سرینواس ریڈی نے ریل کو جھنڈی دکھائی ۔اس موقع پر نظام آباد کی رکن پارلیمنٹ کے کویتا، رکن راجیہ سبھا ڈی سرینواس، مرکزی وزیر بنڈارو دتاتریہ اور دوسرے موجود تھے یہ ریل ہفتہ میں پانچ دن نظام آباد سے پداپلی تک چلائی جائے گی ۔منگل اور جمعرات کے دن ریل نہیں چلائی جائے گی ۔نظام آباد سے پداپلی تک 13 ریلوے اسٹیشن ملتے ہیں ہر ریلوے اسٹیشن پر یہ ٹرین ایک منٹ رکے گی ۔جگتیال ریلوے اسٹیشن میں دو منٹ تک ٹرین رکے گی ۔