کریم نگر حسینی پورہ میں پولیس کی گھر گھر تلاشی مہم

کریم نگر ۔27 مارچ ( اردو لیکس)  کریم نگر پولیس کی جانب سے آج صبح حسینی پورہ ،کرشنانگر،کے علاقہ میں گھر گھر تلاشی مہم چلائی گئی ۔اس دوران پولیس نے 25 گاڑیوں بشمول آٹوز کو ضبط کرلیا ۔جس کے مناسب دستاویزات نہیں تھے ۔کمشنر پولیس کریم نگر بی وی کملاسہن ریڈی کی قیادت میں 150 پولیس عہدیداروں اور جوان نے اس مہم میں حصہ لیا ۔پولیس نے 5 مشتبہ افراد کو حراست میں بھی لے لیا ۔