پارلیمنٹ میں پداپلی ۔نظام آباد ریلوے لائن مسئلہ کو اٹھانے کا ثبوت پیش کرنے پر سیاست سے سنیاس لینے کویتا کو پونم کا چیلنج

جگتیال ۔28 مارچ ( اردو لیکس)  کانگریس لیڈر و سابق رکن پارلیمنٹ کریم نگر پونم پربھاکر نے نظام آباد کی رکن پارلیمنٹ کویتا کو چیلنج کیا کہ پداپلی ۔نظام آباد ریلوے لائن کے مسئلہ کو پارلیمنٹ میں اٹھانے سے متعلق ثبوت پیش کرنے پر وہ سیاست سے سنیاس لے لیں گے ۔جگتیال کے کانگریس رکن اسمبلی جیون ریڈی کی قیامگاہ پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پونم نے کہا کہ پداپلی ۔نظام آباد ریلوے لائن کی تجویز کانگریس نے پیش کی تھی اور اسے منظور کرواتے ہوئے 1993 میں سابق وزیراعظم پی وی نرسمھا راو نے سنگ بنیاد رکھا تھا کانگریس دور میں ہی کریم نگر تا موڑ تاڑ ٹرائیل رن چلایا گیا تھا ۔کانگریس لیڈر نے کہا کہ اب ریلوے لائن کے آغاز کے بعد اس کا کریڈیٹ کویتا اپنے سر لے رہی ہیں انہوں نے کویتا سے کہا کہ وہ ایک رکن پارلیمنٹ ہیں بتکماں تہوار کے امبسیڈر نہیں ۔پونم پربھاکر نے کویتا کو مشورہ دیا کہ وہ بتکماں کھیل پر زیادہ توجہ دینے کے بجائے اپنے حلقہ کے عوام کے مسائل کو حل کرنے پر توجہ دیں ۔