تشکیل تلنگانہ کے بعد کرائم ریٹ میں کمی: کے ٹی آر

حیدرآباد ۔28 مارچ ( اردو لیکس)  وزیر آئی ٹی وانڈسٹری تارک راما راو نے کہا کہ تلنگانہ بننے کے بعد ریاست میں کرائم ریٹ میں کافی کمی آئی ہے ڈی جی پی آفس میں تارک راما راو نے وزیر داخلہ این نرسمھا ریڈی اور ڈی جی پی انوراگ شرما کے ساتھ کرائم اینڈ کریمنل ٹریکنگ سسٹم پراجکٹ کا افتتاح کیا ۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کے ٹی آر نے کہا کہ تلنگانہ کی تشکیل پر لا اینڈ آرڈر قابو میں نہ رہنے کے دعوی کئے گئے تھے لیکن چیف منسٹر نے لا اینڈ آرڈر کو مکمل طور پر قابومیں رکھتے ہوئے مخالفین کو مناسب جواب دیا ۔انھوں نے کہا کہ کسی علاقہ میں اس وقت ہی سرمایہ کاری کی جائے گی جہاں لا اینڈ آرڈر کی صورتحال بہتر ہو ۔اس پراجکٹ پر مرکز نے 60 کروڑ کی امداد کی ہے