می سیوا سے فوڈ سیکوریٹی کارڈ کیلے درخواست داخل کرنے کی سہہولت

تلنگانہ میں فوڈ سیکوریٹی کے لئے می سیوا پر درخواست داخل کرسکتے ہیں حکومت نے کارڈ کے حصول کے لئے درمیانی افراد کی مداخلت کو ختم کرنے اور غریب عوام کو رشوت دئے بغیر کارڈ جاری کرنے کے لئے یہ فیصلہ کیا ہے 

کوئی بھی درخواست گزار سادہ کاغذ پر درخواست لکھ کر می سیوا سنٹر کے ذریعہ فوڈ سیکوریٹی کارڈ کے لئے درخواست داخل کرسکتا ہے آدھار کارڈ, رہایشی صداقت نامہ بھی اس کے ساتھ منسلک کرنا ہوگا.35 روپیے ادا کرتے ہوے می سیوا سے کارڈ کے لئے درخواست داخل کرنے کی سہولت فراہم کی گئی.

30 دن کے اندر درخواست کی تنقحیح کرتے ہوے اہل خاندان کو کارڈ منظور کیا جاے گا.